میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن میں A-1 اور A گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے
ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:38
کراچی ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن میں A-1 اور A گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ جن اسکولوں کے طلبہ نے بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ان کے صدر معلم کو اگلے گریڈ میں ترقی اور 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو ایوارڈ دینے کی تقریب فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز کرکٹر محمد یونس خان تھے جن کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ویل کم سونگ اور خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جنہیں مہمانوں اور شرکاء نے بے حد سراہا۔(جاری ہے)
تقریب میں ایس ایس سی امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرنے والے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباء و طالبات کو کرکٹر یونس خان اور میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے ایوارڈز دیئے۔
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد بلال منظر، ڈائریکٹر محمد عبدالخالق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر اپنے کام پر بھرپور محنت اور توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی حاصل نہ کی جاسکے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جن اسکولوں کے طلباء و طالبات نے A-1 گریڈ حاصل کیا ہے ان اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اگلے درجے میں ترقی اور دس ، دس ہزار روپے بطور انعام بھی دیئے جائیں گے۔ سمیع الدین صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کی بھرپور توجہ اور محنت کے باعث ان بچوں نے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر انہیں بے انتہا مسرت محسوس ہو رہی ہے اس طرح ان بچوں کے حوصلے مزید پروان چڑھیں گے اور وہ آئندہ اور بھی محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے نکلنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلباء و طالبات مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے امتحان میں پوزیشن حاصل کیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًآئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس
&پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
-آئی جی سندھ کی زیرصدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس
ًملک کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،بلال سلیم قادری
گ*پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ،مزید 4 منشیات فروش گرفتار
قائمقام ناظمہ صوبہ بالائی سندھ کے 2 روزہ دورے پر روانہ
محمد حسین محنتی کا جماعت اسلامی کے مرکزی عہدیداران کیلئے استقامت کی دعا
ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد نے غیرملکیوں کی گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، وفاقی حکومت سے وزیر منصوبابندی و ترقیات ناصرحسین ..
آغا خان یونیورسٹی نے ممتاززائری انٹرنیشنل ایوارڈ فار ریسرچ امپیکٹ حاصل کر لیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ