پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کے چالان میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 200 سے زائد رہنماں اور کارکنوں کو مفرور قرار دے دیا ہے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت کے الزام سے متعلق مقدمات کے چالان میں ایم کیوایم کے قائد سمیت 200 سے زائد رہنماں اور کارکنوں کو مفرور قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما رف صدیقی کے خلاف شرانگیز تقاریر کی تائید اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کاچالان پیش کردیا۔

چالان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پارٹی کے 200 سے زائد رہنماں اور کارکنوں کو مفرور قرار دیا ہے۔ایم کیو ایم کے جن رہنماں کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، قمر منصور، رشید گوڈیل اور ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں