عدلیہ پر دباؤ کی باتیں نااہل لوگ اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے کرتے ہیں ، قانون کی حکمرانی ایک مشکل عمل ہے ،جس ملک میں سستا انصاف نہ ملے وہاں عوام مسائل کا شکار ہوتے ہیں،بد عنوانی معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جسے روکنا ہو گا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کراچی میں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب
ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:57
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ جس ملک میں سستا انصاف نہ ملے وہاں عوام مسائل کا شکار ہوتے ہیں،بد عنوانی معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جسے روکنا ہو گا ۔ وہ ہفتہ کو کراچی انصاف کی فراہمی میں محتسب کے کردار پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں عدل و انصاف کی بہت اہمیت ہے کیونکہ جہاں سستا انصاف نہ ملے وہاں عوام مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔
بد عنوانی کو روکنا ضروری ہے کیونکہ یہ معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ محتسب کا ادارہ کارکردگی کے حوالے سے منفرد ہے اور یہ عوام کو مدد فراہم کرر ہا ہے ۔ عوام کا محتسب کے ادارے پر اعتماد بڑھنے لگ گیا ہے ۔(جاری ہے)
امید ہے آئندہ یہ ادارہ مزید کامیابیاں حاصل کرے گا ۔ انہوں نے کہاافراد کی نہیں اداروں کی بالادستی قائم کرناہو گی۔
انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں ۔ آج عدلیہ ہر قسم کی مصلحتوں اور دباؤ سے آزاد ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدل و انصاف فراہم نہ کرنے والی قومیں ناپید ہو گئیں۔ اسلام واحد مذہیب ہے جہاں عدل و انصاف بہت اہم ہے یاد رکھیں انصاف پسندی پر مبنی معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی نظام کو استحصال سے پا کرے تاکہ معاشرہ تیزی سے ترقی کر سکے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ پر دباؤ کی باتیں نااہل لوگ اپنی کارکردگی چھپانے کے لئے کرتے ہیں ۔ قانون کی حکمرانی ایک مشکل عمل ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن