سندھ، محکمہ صحت کے تحت 3 کروڑ روپے مالیت کی زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات کی خریداری کی تصدیق

اتوار 20 دسمبر 2015 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) سندھ میں محکمہ صحت کے تحت 3 کروڑ روپے مالیت کی زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات کی خریداری کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ایم انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردہ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادویات ضلع عمر کوٹ کے سرکاری اسپتالوں کے لئے خریدی گئیں تھیں جن میں سے ہزاروں زائد المعیاد انجیکشن اور سیرپ مریضوں پر استعمال بھی ہو گئے ہیں جبکہ بچ جانے والی زائد المعیاد ادویات کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں اس گھناوٴنے کام کا ذمہ دار محکمہ صحت کے چار ڈی ایچ اوز ڈاکٹر گردھاری لعل، ڈاکٹر عبد العزیز، ڈاکٹر عمر رند اور ڈاکٹر ارجن کمار سمیت 10 ملازمین کو قرار دیکر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ لیکن سی ایم انسپیکشن ٹیم ایک ماہ قبل ملنے والی انکوائری رپورٹ پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں