ڈاکٹر عاصم کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سینئر وکیل نثار احمددررانی نئے پراسیکیوٹر مقرر نوٹفیکیشن جاری

اتوار 20 دسمبر 2015 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور سینئر وکیل نثار احمددررانی کو نیا پراسیکیوٹر مقرر کر کے نوٹفیکیشن جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے اتوار کے روزڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انکی جگہ سینئر وکیل نثار احمد دررانی کو نیا پراسیکیوٹر مقرر کر دی گیا ہے ۔

وزیراعلی سندھ نے مشاق جہانگیری کی فراغت اور نثار احمد دررانی کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن جار ی کر دیا ۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز رینجرز حکام کی جانب سے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جسمیں رینجزز کی جانب سے سندھ حکومت پر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام لگایا گیا تھا اور پراسیکیوٹر کی تبدیلی کو روکوانے کی استدعا کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں