ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکو تبدیل

مشتاق جہانگیری کی جگہ نثار احمد درانی اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کردیاگیا

اتوار 20 دسمبر 2015 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکو تبدیل کردیاگیا، مشتاق جہانگیری کی جگہ نثار احمد درانی اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع حکومت سندھ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹرتبدیل کردیاگیا۔اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیری کوہٹا کر ان کی جگہ سینئروکیل نثار احمد درانی کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی منظوری دی،نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔مشتاق جہانگیری نے پراسیکیوٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں