محکمہ انسداد دہشتگردی کی جیکب آباد اورحیدرآباد میں کارروائی ، 2 دہشت گرد گرفتار

اتوار 20 دسمبر 2015 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے جیکب آباد اور حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاعات پرجیکب آباد اورحیدرآباد کے مخصوص مقامات پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران 2 مطلوب دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں کے مطابق گرفتارکیے گئے دہشت گردوں کو نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں