پاکستان اسٹیل کی 8 آفیسرز ایسوسی ایشنز نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ”پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد“ قائم کر لیا
اتوار 20 دسمبر 2015 17:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستان اسٹیل کی 8 آفیسرز ایسوسی ایشنز نے آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ، گراس گریجوٹی،پراویڈنٹ کی ادائیگی اور ریٹائرڈ و وفات پانے والے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ”پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد“ قائم کر لیا ہے پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد نے تین عہدوں اور مقاصد کے حصول کیلئے متعدد کمیٹیاں قائم کی ہیں ۔
عہدے داروں میں مرزا مقصود (سکریٹری)، اعجاز سیال(انفارمیشن سکریٹری) جبکہ اصغر جنجوعہ (فنانس سکریٹری) کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اتحاد میں شامل آرگنائزیشنز میں 1 ۔وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز(وائس)،2 ۔ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل(PAOPS )،3 ۔دی ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز(TOPS )،4 ۔(جاری ہے)
پاکستان اسٹیل ایسوسی ایشن آف آفیسرز یونٹی(PASAOUN )، 5 ۔
پروفیشنلز ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل(PAPS )،6 ۔ ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز(APSO ) ،7 ۔سندھی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن آف پاکستان اسٹیل، اور8۔ پاکستان اسٹیل ایسوسی ایٹ انجینئرز ویلفئیر ایسوسی ایشن(PSAEWA )۔ ہیں پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد کے قیام کا باقاعدہ اعلان مورخہ 21 دسمبر ،بروز پیر ہینڈ بل کی تقسیم سے کیا جائے گا جو پاکستان اسٹیل، اسٹیل موڑ پر صبح تقسیم کیا جائے گا ۔ پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد نے اپنے مقاصد کیلئے پُر امن جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مختلف امور کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل میں گذشتہ سات سال میں حکومت کی جانب سے ایڈھاک ریلیف/ مہنگائی الاؤنس کی مد میں تنخواہوں میں کیا جانے والے اضافے میں سے پاکستان اسٹیل کے آفیسرز کو کچھ ادا نہیں کیا گیا یہ اضافہ مجموعی طور پر 125% بنتا ہے ۔اسکے علاوہ کارکنان کے مقابلے میں آفیسرز کو نصف گریجوٹی ادا کی جاتی ہے ،ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی بند ہے جبکہ چند ماہ سے ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ میں رقم بھی ختم ہوگئی ہے جسکی وجہ سے ملازمین اپنے کنٹری بیوشن فنڈز سے بھی محروم کردیئے گئے ہیں ۔ آفیسرز طے شدہ پروموشنز پالیسی،و مطلوبہ معیار کے باوجود ترقی سے محروم ہیں ،سالوں پہلے ترقی حاصل کرنے والے افسر ترقی کے مکمل فوائد سے بھی محروم رکھے جارہے ہیں ۔ یہ اتحا د اس خدشے کے تحت قائم کیا گیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ،پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے حقوق کی ادائیگی کی بجائے موجود Inventory اور زمینوں کی منتقلی سے قرض خواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سالوں سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر آفیسرز اور بقایا جات کے منتظر ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی جارہیں ۔ بجٹ 2015-16 میں نافذ کردہ پے اسکیل بھی پاکستان اسٹیل کے آفیسرز کو اب تک ادا نہیں کیے گئے۔ اسطرح آفیسرز 2008 کی تنخواہوں پر ملازمت کررہے ہیں ۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان اسٹیل میں اس وقت 4300 آفیسرز ہیں جنکی اکثریت ورکنگ کیڈر سے تعلق رکھتی ہے جو پاکستان اسٹیل کی جانب سے جاری کردہ تربیتی پروگرامز کے اندروں ملک و بیرون ملک کامیاب تکمیل کے بعد سے پاکستان اسٹیل میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ کیڈر پاکستان اسٹیل کو رواں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اگر اب بھی پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے حکومتی امداد مل جائے تو پاکستان اسٹیل کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے ۔پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کے علاوہ کوئی فیصلہ پاکستان اسٹیل کے آفیسرز اور ملازمین کے مالی و انتظامی حقوق کی ادائیگی کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو سخت مزاحمت کی جائے گی ۔اس کیلئے کراچی تا اسلام آباد احتجاج کیے جائیں گے اور ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو تحریک میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کاری کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ