عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 دسمبر 2015 18:52

عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر۔2015ء) ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کی طرف سے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر عبدالستار ایدھی کے علیل ہونے اور ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں آرہی تھیں جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام میں شدید بے چینی کی لہر پائی جارہی تھی لیکن اب ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی فاونڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، عبدالستار ایدھی مکمل طور پر صحت یاب ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کریں۔مزیدبرآں اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فائونڈیشن کے نمائندے نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں‌کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں سے گریز کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کو گردوں کا عارضہ لاحق ہے ، 2013 میں ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے جس کے بعد کئی روز تک انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا اور ان کے ڈائیلاسسز کا عمل تا حال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں