کراچی ،محکمہ انسداد دہشتگردی کی کار وائی ، 4دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی سے ہے، دستی بم، 2کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ برآمد

اتوار 20 دسمبر 2015 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کراچی کے علاقے چمڑاچونگی میں کار وائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں گرفتار کرلیے،دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی سے ہے،ملزموں سے دستی بم، 2کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے اتوار کے روز کراچی کے علاقے چمڑا چونگی میں کاروائی کرتے ہوئے 4دہشتگروں کو گرفتار کر لیاگیا،گرفتار ملزموں سے دستی بم،2 کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد کر لیا ،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے،جن میں سے دو کی شناخت منظور احمد اور عثمان عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان نے 2011 میں مختلف مقامات پر بم حملوں کا انکشاف کیا ہے جس میں 16افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی کے جوانوں نے مصدقہ اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے4دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،ابتدائی طور پر دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اور مختلف مقامات پر بم حملوں کا اعتراف کیا ہے،ملزمان نے لی مارکیٹ میں وائن شاپ ،رمی کلب،سینما میں بم دھماکے کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں