کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 15:11

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبرو پیش کیا گیا. عدالت میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے ، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کسی کی مرضی کا بیان نہیں دوں گا، ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ میں بھی فوجی ہوں میری جان ملک کے لیے حاضر ہے ، گن پوائنٹ پر اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے کر اس میں ردو بدل کی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر عائد کیے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

یہ بل کی جعلی کاپی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا دل دکھی ہے اسی لیے میں نے آواز اُٹھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا جس سے میرا کاروبار تباہ ہو گیا ، میرے خلاف کیس شیٹ اور تھیٹر کا ریکارڈ پیش کر دیں تو میں ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں. ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت اور مقدمہ اے کلاس کرنے سے متعلق فیصلہ آئندہ ایک گھنٹے میں سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں