کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن جاری رہیگا،ڈی جی رینجرز

پیر 21 دسمبر 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی میں آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی ہے۔ڈی جی رینجرز نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے تاجروں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی ۔ آپریشن منطقی انجام تک جارے رہے گا ۔ تاجروں نے رینجرز کے جاری آپریشن کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں