انصار برنی ٹرسٹ کی کوششوں سے پاکستانی شہری کی میت وطن واپس لا کر دفنا دی گئی

پیر 21 دسمبر 2015 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) لیبیا میں انتقال کر جانے والے پاکستانی شہری رانا اکبر حسین ولد روشن دین کی میت پاکستان میں لیبیا کے سفارتخانہ کے تعاون اور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کی کاوشوں کے سبب گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی جس کے لئے اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے پاکستان کی وزارت خارجہ اور لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جاوید ضیاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری رانا اکبر حسین کا ایک ماہ قبل لیبیا کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا لیکن ہسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے کے سبب میت نہیں دی جا رہی تھی جبکہ براہ راست فلائٹ کی عدم دستیابی اور اخراجات نہ ہونے کے سبب میت لیبیا میں پھنسی ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں