پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر سے آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی ملاقات

پیر 21 دسمبر 2015 19:48

کراچی ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر سے آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے چیئرمین عتیق میر کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے وفد کو جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں وفد نے حالیہ دنوں میں امن و امان کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن و استحکام واپس آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں