کراچی ، ربیع الاول کی ریلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے 100 کمانڈوز تعینات

پیر 21 دسمبر 2015 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء ) اسپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے 100کمانڈوز 12ربیع الاول کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں ، جلوسوں کو مختلف علاقوں میں آج بروز پیر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے تعینات کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ پولیس کی ہدایت پر SSU کے 100 کمانڈوزجامع حکمت عملی کے تحت کراچی پولیس کی مدد کے لیے مختلف علاقوں میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔

اس کے علاوہ خواتین کمانڈوز سمیت کمانڈوز کی بھاری نفری بشمول اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کے دستے جدید اسلحہ، مواصلاتی نظام اور دیگر سازوسامان کے ساتھ ریزرو کے طور پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں