ولادت باسعادت کی خوشیاں مناناعشق مصطفےٰ کا تقاضہ ہے،انصاربیگ قادری

پیر 21 دسمبر 2015 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء )مرکزی انجمن جشن عیدمیلادالنبی بزم چراغاں لیاقت آباد کے چیئرمین حاجی انصاربیگ قادری نے کہاہے کہ ولادت باسعادت کی خوشیاں مناناعشق مصطفےٰ کا تقاضہ ہے، جس دل میں محبت مصطفےٰ نہیں وہ دل اندھیرے غارکی مانندہے،عیدمیلادالنبی منانے والے دونوں جہانوں میں کامیاب ہیں،یہ باتیں انہوں نے لیاقت آباد گرین بیلٹ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں AIGسی آئی ڈی عامرفاروقی، SPفیصل نور، SPثاقب ابراہیم، DSPلیاقت آباد وجاہت حسین، DSPناظم آباد سیدزاہدحسین، DSPگلبہار نعیم احمد،SHOلیاقت آبادسجادالحسن، ایس ایچ او سپرمارکیٹ، ایس ایچ اورضویہ، ایس ایچ اوناظم آباد،مرکزی میلادالائنس پاکستان کے سربراہ محمدسلیم خان قادری ترابی،جمعیت علماء پاکستان کے شکیل قاسمی،ناصر حسین خاں، حاجی مرزامحمدمبین بیگ، تاجررہنمافرازاحمد،اسماعیل صدیقی، حسیب اخلاق، شاہد جیلانی، رضوان شاہ،حاجی اسماعیل بگا، بابربنگش، پیر مختارقادری، معروف صحافی جمیل خاں آفریدی،حاجی بابورئیس، صاحبزادہ صادق قریشی،سید رضوان حیدرزیدی، آصف خاں نقشبندی، رفیق قادری سمیت پولیس وبلدیاتی افسران،علماء ومشائخ، کارکنان اہلسنّت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں