بعثت انبیاء کا مقصد دنیا سے ظلم کے نظام کاخاتمہ کرکے انصاف کی حکمرانی قائم کرنا ہے، الطاف شکور

پیر 21 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ بعثت انبیاء علیہ السلام کا مقصد دنیا سے ظلم کے نظام کاخاتمہ کرکے انصاف کی حکمرانی قائم کرنا ہے ،وہ پاسبان کے تحت ماہ ربیع الاول کے سلسلے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد نمبر10 تک نکالی گئی ’’ولادت النبی ؐ ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاسبان کے دیگرمرکزی رہنما ، کارکنا ن اور شہری بھی موجود تھے ۔

الطاف شکور نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے انسانیت کی رہنمائی کیلئے انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا اور ہمارے نبی محمد ؐ کو پوری انسانیت کی ہدایت کیلئے ہادی اور رحمتہ اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپ نے مختصر عرصہ میں ظلم کے نظام کا خاتمہ کرکے انصاف کی حکمرانی کی ایسی مثال قائم کی جس کا نعم البدل آج تک دنیا کا کوئی نظام پیش نہیں کرسکا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے عرب کے ایک معزز قبیلے سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نامی عورت کو چوری کے جرم میں ملنے والی سزاکو معاف کرنے کی سفارش مسترد کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ معاشرے کا کوئی طبقہ قانون سے بالا تر نہیں ہے ۔پاسبان رہنماؤں اور ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکمران ملک کے استحکام اورعوام کی خوشحالی کیلئے چھوٹے اور بڑے مجرموں کے درمیان فرق ختم کرکے بلاامتیاز و تفریق قانون کی بالا دستی قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں