سینیٹر شاہی سید اور یونس خان بونیری کا ظفر مشوانی کے والد کے انتقال پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار

پیر 21 دسمبر 2015 22:39

کراچی ۰اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے اے این پی ضلع جنوبی کالا پل وارڈ کے صدر ظفر مشوانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں پوری پارٹی ظفر مشوانی کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے دریں اثناء صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے کا لا پل وارڈ کے صدر ظفر مشوانی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے گھر پر جاکر کا لا پل وارڈ کے صدر ظفر مشوانی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں