کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی شہادت کو سال مکمل ہونے پر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی شہادت کو سال مکمل ہونے پر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کے صدر سید عامر حسین نے کہا سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ساری قوم کو متحد کیا ہے بلکہ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی سنگ میل ثابت ہو رہا ہے آج کے بچے کل کے معمار ملک دشمن عناصر کوپہچانتے ہوئے اپنے پر امن مستقبل کے لئے پر امید ہیں ۔

ممبر میٹرک بورڈ بورڈ انوار احمد زئی نے کہا کہ اس پاک وطن کی حفاظت کے لئے ہم سب کو یک جان ہو کر اکٹھے آگے بڑھنا ہوگا علم کو فروغ دے کر جہالت کے اندھیروں سے نکلنا ہو گا تبھی ہم اپنی ارض پاک کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کا حصہ بنا کر ترقی کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر توقیر عباس نے بچوں کو امن کی اہمیت اور اس کے فروغ کے لئے بچوں کے کردار کے بارے میں بتایا ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں گیا ۔ان بچوں نے قوم کو متحد کیا اور بچوں نے ثابت کیا ہے کہ آج ملک دشمن عناصر میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ارض مقدس کے تقدس کو پامال کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں