امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی مزار قائد پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 22 دسمبر 2015 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء)پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے قونصل جنرل برائن ہیتھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے قونصل جنرل برائن ہیتھ کے ہمراہ کراچی میں مزار قائد پہنچے تو ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ اپنے تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر حاضری قابل فخر ہے۔ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں