دفتر جانے سے روکا گیا تو استعفیٰ دے دوں گا،چیئرمین پی آئی اے

منگل 22 دسمبر 2015 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفر نے دھمکی دی ہے کہ اگر مجھے دفتر داخل ہونے سے روکا گیا تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں قلم چھوڑ ہڑتال مسلسل جاری ہے اورپی آئی اے کے ملازمین نجکاری کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور افسروں کو بھی دفاتر میں جانے سے روکتے رہے۔ملازمین نے پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفر کو بھی گزشتہ روز دفتر میں جانے نہیں دیا جس پر پی آئی اے کے چیئرمین سخت برہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دفتر میں داخل ہونے سے روکاگیا تو وہ عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں