کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 14:31

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دومیں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے کہا کہ دہشت گردی مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جائے ۔ جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب امجد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نیب کی تحویل میں ہیں ، امجد شاہ نے عدالت میںکہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نوے روزہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کرپش اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے تئیس دسمبر تک نیب کی تحویل میں ہیں۔ تاہم اب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور دہشت گردوں کے طبی علاج سے متعلق مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوجیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی قانون کے مطابق آئندہ کل ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کی عدالت میں بھی پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات کی نقول اور فہرست پیش کی جائے، عدالت نے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر تمام ریکارڈ پیش کریں جس کے بعد ملزم پر آئندہ سماعت میں فرد جُرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں