کراچی ،ایس بی سی اے نے غیرقانونی شادی لان کے یوٹیلٹی کنکشنز منقطع کرنے کے لیے متعلقہ محکموں اور علاقہ پولیس کولیٹرز جاری کردیئے

منگل 22 دسمبر 2015 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی شادی لان کے یوٹیلٹی کنکشنز کومنقطع اورتعمیراتی کاموں کوروکنے کے لیئے متعلقہ محکموں اور علاقہ پولیس کولیٹرز جاری کردیئے ہیں جبکہ قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتازحیدر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے شہر کے مختلف علاقوں میں دیگررہائشی پلاٹس پر یونٹ /فلیٹ طرزتعمیرات اورتجاوزات سمیت غیرقانونی تعمیرات کو منہدم اورسربمہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر C-117بلاک 6اسکیم 16فیڈرل بی ایریاگلبرگ ٹاؤن، رقبہ ایک ہزارمربع گز نوعیت رہائشی پرپلاٹ مالک نے استعمال اراضی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی لان / بنکیوئٹ قائم کررکھاہے اس سلسلے میں علاقہ مکین کی جانب سے معززعدالت عالیہ سندھ میں مقدمہ دائرہے جس پر مالک پلاٹ نے ماتحت عدالت سے حکم امتناہی لیکراس کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی لان میں تقریبات اور تعمیراتی کام جاری رکھاہواہے جس پر ایس بی سی اے نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے یوٹیلیٹی محکموں کو مذکورہ شادی ہال کی بجلی ،گیس ،پانی کے کنکشن کومنقطع کرنے سمیت گلبرگ ٹاؤن کے ایس ایس پی اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو غیرقانونی جاری تعمیراتی کاموں کوروکنے کیلئے خطوط ارسال کردیئے ہیں جبکہ اس ضمن میں ایس بی سی اے کی مدعیت میں مالک پلاٹ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے عوام الناس کوبھی ان کے مفاد میں متنبہ کیاہے کہ اپنی تقریبات کے انعقادکیلئے مذکورہ شادی لان /بنکیوئٹ میں بکنگ نہ کروائی جائے بصورت دیگراپنے نقصان وپریشانی کے وہ خود ذمہ دارہونگے۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن میں دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی میں پلاٹ نمبر A-50 بلاک 15 پرپریکاسٹ سے تعمیرتیسری منزل کومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 220بلاک 3بہارمسلم سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،آرسی سی کالمز اوردیواروں،پلاٹ نمبر SB-16بلاک 13-Cپر پریکاسٹ پانچویں منزل ،پلاٹ نمبر ST-08,ZC13بلاک 13D/1پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمز اورپلاٹ نمبرA-37 بلاک13D/1اسکیم 24پر دوسری منزل کے آرسی سی کالمز کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء دیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر532لیاقت آباد نمبر 5پر دوسری منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ اوردیواروں کومنہدم اور پلاٹ نمبر 4Aبلاک 1-Kناظم آباد پرواقع پروجیکٹ گریس ٹاؤرکی کارپارکنگ میں غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔ مزید براں کورنگی ٹاؤن کے علاقے لکھنوء سی ایچ ایس کے سیکٹر31-Eمیں پلاٹ نمبر 1.LS-42،پلاٹ نمبر D-439پلاٹ نمبر C-583،پلاٹ نمبر C-555،کے گراؤنڈفلور کی دیواروں اورکالمزکو منہدم اور پلاٹ نمبر C-591،پلاٹ نمبر C-548اورپلاٹ نمبر LS-136پر تعمیراتی آرسی سی بنیادوں کومسمار کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں علاقے کے ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرکی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موقع پرموجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں