کراچی ، پولیس کاگینگ وار ملزمان سے مقابلہ ، 3ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

منگل 22 دسمبر 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے میں پولیس کاگینگ وار ملزمان سے مقابلہ ہوا ہے،گینگ وار کے 3ملزمان ہلاک،بھاری تعداد میں ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے،ذرائع کے مطابق کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرلیاری کے محلے چاکیواڑہ میں چھاپہ مارا گیا،پولیس کودیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،جس کے بعد مقابلہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ سے گینگ وار کے 3ملزمان ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیاگیا ہے،گینگ وار ملزمان سے 19ایس ایم جی 2ایل ایم جی 3ایم پی فائیورائفل 2آوان بم برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں