کراچی، آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کااجلاس ،مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا

منگل 22 دسمبر 2015 18:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) گذزشتہ روز آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،جس میں امن وامان کی صورت حال،منگھوپیرروڈکی تعمیرنواور سٹریٹ لا ئٹ کی تنصب ،ماربل کی درآمدات میں اضافہ اور معیار میں بہتری ، خام مال کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا،تمام زونزمیں رابطے کے نظام کو جدید خطوط پر اسطوار کرنا ،سترہ فیصد سیل ٹیکس کو مسترد کیا گیا اور اسی غاصبانہ کرار دییاگیا،ماربل انڈسٹری کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اعلاط اور عملے کی فراہمی کا انتظام، مائننگ کے نئے ذخائر کی تلاش تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیداہ ہوں اور اس کے علاوہ ماربل انڈسٹری کو درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچاتاکہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا سدباب سمیت مختلف امور زیرغورآئے، آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن کے نو منتخب وائس چیرمین اصغر خان کا کہنا تھا کہ ماربل انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے،لیکن دیگر انڈسٹریزکی طرح یہ بھی حکومتی عدم توجہی کا شکارہے،زونل چیرمین محمدنظیر کا کہنا تھااگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کی تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں ہڑتال اور دھرنادیں گے،سب وائس چیرمین جمشید خان کا کہنا تھا کہ نومنتخب کابینہ ماربل انڈسٹری سے منسلک تمام افراد کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی موقع پر ان سے زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی، اجلاس سے شبیرآمازئی اور آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کے چیرمین عاصم خان آمازئی نے بھی خطاب کیا اور ماربل انڈسٹری سے منسلک افراد کے اتحاد پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں