تینوں اسٹاک ایکس چینجز کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا

اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز کے آپریشنز کراچی اسٹاک اسٹاک ایکس چینج میں ضم ہوجائیں گے، نام تبدیل کرکے پاکستان اسٹاک ایکس چینج رکھ دیا جائے گا،11جنوری کو تعارفی تقریب منعقد ہوگی

منگل 22 دسمبر 2015 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 دسمبر۔2015ء)پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز کو باہم ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکس کا قیام عمل میں لایاجارہاہے، اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز کے آپریشنز کراچی اسٹاک اسٹاک ایکس چینج میں ضم ہوجائیں گے اور اس کا نام تبدیل کرکے پاکستان اسٹاک ایکس چینج رکھ دیا جائے گا، اس تاریخی موقع پر سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور کراچی اسٹاک ایکس چینج(جس کا نیانام پاکستان اسٹاک ایکس چینج ہوگا) نے 11جنوری کو اسلام آباد میں ایک زبردست تعارفی تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں اعلیٰ ترین سرکاری آفیشلز، غیر ملکی شخصیات،انٹرنیشنل فنڈ منیجرز اور ہائی نیٹ فارن انویسٹرز شرکت کریں گے،یہ انضمام پارلیمنٹ کے جوائنٹس سیشن میں پاس کردہ اسٹاک ایکس چینجز ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹیگریشن ایکٹ 2012کی تکمیل کا دوسرا مرحلہ ہوگا،اس پروسس کی تکمیل کے بعد پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ گروتھ اور ڈیولپمنٹ کے نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی جس میں ریٹیل انویسٹرز سمیت ملک کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور تعداد بڑھے گی،انویسٹرز کی تعداد بڑھنے اور ملک بھر کے سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ تک رسائی کے مواقع بڑھنے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں شفافیت اور آپریشنل و انفارمیشنل کارکردگی بھی بڑھے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں