کراچی : رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کر کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے لیکن اب آصف زرداری کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے بیان میں کہا کہ رینجرز اختیارات پر سندحکومت کی سمری مسترد کر کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اختیارات سے تجاوز کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمری مسترد کر کے سندھ کے پورے ایوان کی تذلیل کی گئی ، چوہدری نثار علی خان کی نظر میں سندھ اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی نظر میں سندھ اسمبلی کی قرار داد بے کار ہے، اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کی سمری کا معاملہ اسمبلی سمیت ہر فورم پر اٹھاﺅں گا ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت آصف زرداری کی مرہونٍ منت ہے، عمران خان کے دھرنے میں بھی آصف زرداری نے نواز حکومت کو بچایا،لیکن اب آصف زرداری کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں