کراچی ،پی آئی اے ملازمین کا احتجاج ختم ہونے کے باوجود متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

بدھ 23 دسمبر 2015 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے ملازمین کا احتجاج ختم ہونے کے باوجود متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں‘ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدھ کے روز تک بھی مکمل بحال نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف اور صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج پورے ملک میں جاری تھا مگر اب بھی احتجاج ختم ہونے کے باوجود متعدد پروازیں سات سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں