وفاق نے رینجرز کے اختیارات کے بارے میں دیر سے مجبوری کے تحت فیصلہ کیا ،فیصل واوڈا

بدھ 23 دسمبر 2015 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہاہے کہ وفاق نے رینجرز کے اختیارات کے بارے میں دیر سے مجبوری کے تحت فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پاس کردہ قرار داد کاغذ کے ایک ٹکڑے کے سوا کچھ اہمیت نہیں رکھتی۔ وفاقی حکومت نے دیرآید درست آیدفیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں