وفاق کی مداخلت، پیپلز پارٹی کا عدالت سے رجوع کرنے پر غور

بدھ 23 دسمبر 2015 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کے امور میں وفاق کی بڑھتی ہوئی مداخلت کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اس حوالے قانونی ماہرین کی مشاورت اور پارٹی قیادت کی منظوری سے وفاق کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائیگا وہ پارٹی قیادت کی منظوری سے کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی یہ رائے بھی ہے کہ معاملے کو انتہائی پیچیدہ نہ بنایا جائے جس سے مشکلات پیدا ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں