بلاول بھٹو زرداری کا پروٹوکول زیادہ ضروری ہے ، پیپلز پارٹی کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو کی بے حسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 16:13

بلاول بھٹو زرداری کا پروٹوکول زیادہ ضروری ہے ، پیپلز پارٹی کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو کی بے حسی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر پروٹوکول کی نذر ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ سے متعلق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نثار کھوڑو نے بے حسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا پروٹوکول زیادہ ضروری ہے . نثار کھوڑو نے کہا کہ بھٹو خاندان کو جان کے خطرات لاحق ہیں. بلاول بھٹو کی سکیورٹی ملکی سالمیت کو دیکھتے ہوئے رکھی ہے. انہوں نے کہا کہ بچی کی ہلاکت سے متعلق علم نہیں لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو ہمیں افسوس ہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں