رینجرز کی لیاری میں کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

بدھ 23 دسمبر 2015 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) سندھ رینجرزکراچی نے لیاری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز رینجرز نے ایک خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگرد بم حملوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے،اس کے ساتھ ساتھ رینجرز نے دہشتگردوں سے ایس ایم جی،4پستول اور3ریموٹ بھی برآمد کرتے ہوئے2ڈیٹونیٹرز سمیت بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں