کراچی ،وفاقی اردو یونیورسٹی کے بیچلر پروگرام کے انٹری ٹیسٹ اتوارکو این ٹی ایس کے تحت منعقدہوں گے

بدھ 23 دسمبر 2015 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن سیل محمد راشد تنویر کے مطابق داخلہ برائے2016 کے بیچلر پروگرام(صبح) میں کلیہ سائنس، کلیہ فارمیسی، بی بی اے، بی ایس(کامرس) ،ماسٹرز پروگرام(صبح) میں ایم بی اے، کمپیوٹر سائنس ،بیچلرز پروگرام( شام) میں کمپیوٹر سائنس اور ماسٹر پروگرام(شام )میں کمپیوٹر سائنس کے انٹری ٹیسٹ بروزاتوار27دسمبر 2015 کو این ٹی ایس کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ و طالبات جنہیں ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوا ہو و ہ این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ(Dawnload) کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں