کراچی ،وفاقی اردو یونیورسٹی کے بی اے،بی کام، مدارس و ہومیو پیتھک کے سالانہ امتحانات کا آغاز31دسمبر سے ہوگا

بدھ 23 دسمبر 2015 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام، مدارس و ہومیو پیتھک (پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات کا آغازبروز جمعرات31دسمبر 2015سے ہوگا۔

(جاری ہے)

بی اے اور مدارس و ہومیو پتھک کے امتحانات صبح ساڑھے نو سے دوپہر ساڑھے بجے اور بی کام کے امتحانات دوپہر2بجے سے شام5بجے تک ہونگے۔ امتحانی مرکز گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے۔اس امتحانات میں شریک وہ طلباء و طالبات جنہیں ابھی تک بذریعہ کوریئر ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ہو۔وہ گلشن کیمپس ایم ایس سی بلاک شعبہ امتحانات میں قائم کاؤنٹر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں