کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے

کے ایس ای100انڈیکس 32500پوائنتس کی سطح پر آگیا

بدھ 23 دسمبر 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں مندی کے بادل بدھ کے روز بھی چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 32600 پوائنٹس سے گھٹ کر32500پوائنتس کی سطح پر آگیا ۔ مندی کے باعث ما ر کیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب روپے ڈوب گئے جبکہ62.22فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں تاہم کاروبار ی لین دین منگل کی نسبت 3کروڑ شیئرز زائد رہا۔

مسلسل تین دن سے جاری مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے اور انڈیکس250سے زائد پوائنٹس کم ہوا ہے۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں ملاجلا رجحان دیکھا گیا کاروبار کے دوران انڈیکس32700پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس32490پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ میں لیکویڈٹی کے مسائل ہیں اور مالیاتی حجم بھی کم سطح پر ہے آنیوالی طویل تعطیلات اور ٹریگرز کی عدم دستیابی کے باعث مارکیٹ کا زیادہ شکا ر ہی غیر ملکی سرمایہ کارو ں کی جانب سے فروخت کا عمل مقامی سرمایہ کاروں کو بھی مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے روک رہا ہے اسی سبب انویسٹرز دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

بدھ کے روزکارو با ر کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈ یکس میں140.34پوا ئنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈ یکس32641.09پوائنٹس سے کم ہو کر32500.75پوائنتس پربند ہوا اسی طرح69.42پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس19101.84پوا ئنٹس اور کے ایس ای آ ل شےئرز انڈ یکس 22691.56پوائنٹس سے کم ہو کر22586.95پوائنٹس پر آگیا ۔کا رو بار ی مندی کی وجہ سے ما ر کیٹ کے سر ما ئے میں31ارب21کروڑ35لاکھ6ہزار290رو پے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سر ما ئے کا حجم 68 کھرب72ارب92کروڑ63ہزار777رو پے سے گھٹ کر68کھرب 41ارب70کروڑ65لاکھ 57 ہزار 487 روپے رہ گیا ۔

بدھ کو مارکیٹ میں 10کروڑ45لاکھ3ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو ما ر کیٹ میں7کروڑ85لاکھ61ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو5ارب روپے تک محدود رہا تھا ۔کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طورپر335کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 119کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 196میں کمی اور20کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیق کمپنی 1کروڑ1لاکھ ،حبیب بینک 58لاکھ ،سوئی نادرن گیس 55لاکھ ،پاک الیکٹرون 54لاکھ اورسوئی سدرن گیس 53لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤمیں399.99روپے اوراسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں24.75روپے کااضافہ جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں74روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤمیں38.85روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں