کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گھٹ گئی ،ملکی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم

بدھ 23 دسمبر 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت گھٹ گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مستحکم رہی۔ بدھ کے روز 6ڈالر کے اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1072ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار500روپے سے بڑھ کر44ہزار550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت38ہزار185روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے ہو گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں