کراچی ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر لی قدر میں استحکام

بدھ 23 دسمبر 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) انٹر بینک روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر لی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فا ر یکس ایسو سی ایشن آ ف پا کستان کی ر پو ر ٹ کے مطا بق بدھ کو انٹر بینک میں رو پے کے مقا بلے ڈا لر کی قدر6پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 104.84روپے سے کم ہو کر104.78روپے اور قیمت فروخت 104.89روپے سے کم ہو کر104.83روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10روپے اور قیمت فروخت106.40روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یورو کی قدر میں5پیسے بڑھ گئی جس سے یو رو کی قیمت خر ید 115.80روپے سے بڑھ کر115.85روپے اور قیمت فروخت 116.80 روپے سے بڑھ کر116.85روپے ہو گئی تاہم بر طا نوی پا ؤنڈ کی قیمت خر ید 158روپے اورقیمت فروخت 159روپے پر مستحکم دیکھی گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں