کراچی ،ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کے زیر زمین پانی کے 50سے زائد ہائیڈرنٹس بند کر نے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

بدھ 23 دسمبر 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے دائر ہیو من رائٹس پٹیشن نمبر 28963 پر سپریم کورٹ کے دیئے جانے والے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے زیر زمین پانی (Sub Soil Water) کے 50سے زائد ہائیڈرنٹس فوری طور پر بند کر نے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دئے ہیں،جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم (فیصلہ)پر بلا تاخیر عمل کیاجائے پٹیشنر نے معزز عدالت کو بتا یا ہے کہ زیر زمین پانی کے ہائیڈرنٹس خفیہ طریقے سے واٹر بورڈ کا پانی چوری کر رہے ہیں جبکہ جن علاقوں میں جہاں یہ ہائیڈرنٹس قائم ہیں وہاں کے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی لاحق ہے ،ہائیڈرنٹس کے ٹینکرز کا پانی کھڑا رہنے سے سڑکیں خراب ہو رہی ہیں ،ٹینکرز رات بھر چلنے سے علاقہ مکینوں کے آرام میں خلل واقع ہو تا ہے اور ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ،سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک ٹرانسمیشن ، انچارج ہائیدرنٹس A-B اور چیف سیکورٹی آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام ہائیڈرنٹس کو پہلے مرحلہ میں بند کر کے انہیں گرانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر کے ان ہائیڈرنٹس کے مالکان کو ایک روز کی مہلت دی جائے تاکہ وہ اپنا سامان وہاں سے ہٹالیں ،اس کے بعد تمام ہائیڈرنٹس کو مسمار کر دیا جائے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس آرڈر کی کاپیاں ہیڈکوارٹر پاکستان رینجرز سندھ،کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس،ڈپٹی کمشنرز کو بھیجی ہیں اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ واٹر بورڈ ان ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کرسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں