حافظ نعیم الرحمن کا سینٹ پیٹرک چرچ اور ہولی ٹرینیٹی چرچ کا دورہ ‘ پھول اور کیک پیش کیے گئے
ہر مذہب امن و محبت کی دعوت دیتا ہے ،مشترکات پر چلنے کی ضرورت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن کی گفتگو
بدھ 23 دسمبر 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) کرسمس کی آمد کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دینے کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سینٹ پیٹرک چرچ صدر اور ہولی ٹرینیٹی کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اوربشپ جوزف کڈس ،فاور صالح ڈائیوو اور بشپ صادق ڈینیئل سے ملاقات کی اور ان کو پھول اور کیک پیش کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اقلیتی امور کے نگراں مسلم پرویز ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ،پرویز برکت اور دیگر بھی موجود تھے ۔
بشپ جوزف کڈس اور بشپ صادق ڈینیئل نے حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنماوٴں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن ومحبت ، اخوت اور رواداری کی تعلیم دی ہے ۔(جاری ہے)
ہر مذہب امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے اور یہی ہمارے درمیان مشترکات ہیں ۔
ضروری ہے کہ ہم مشترکات پر عمل کریں اور اخوت ومحبت اور امن کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء علیہ السلام پر ایمان لانا ضروری ہے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ تمام اقلیتوں کے ساتھ روداری کا رویہ رکھا ہے اور جب کبھی بھی اقلیتوں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر اقلیتوں کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔جماعت اسلامی اپنی پالیسی پر آئندہ بھی عمل پیرا رہے گی ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار