کراچی، پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک نوجوان قادر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلدیہ ٹاوٴن سعید آباد میں مقتول قادر کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق قادر کو چند روز قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا اور پھر اسکی لاش موچکو سے ملی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق قادر پولیس حراست میں اے ایس آئی کی غفلت سے ہلاک ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ مقتول کے گھر والوں کو انصاف دلایا جائے۔ اعلی حکام نے وعدہ کیا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔ پولیس نے مقتول قادر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں