تمام بینک چار روزہ تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھیں، سٹیٹ بینک کی ہدایت

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار روزہ تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کو اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ جمعرات سے اتوار کی رات تک اپنی اے ٹی ایمز کی مانیٹرنگ یقینی بناتے ہوئے اس میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھا جائے تاکہ بینک صارفین کو تعطیلات کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں