پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے بچنے کے لئے بورڈنگ ٹائم کی سختی سے پابندی کریں،قومی ائیر لائنز

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:38

پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے بچنے کے لئے بورڈنگ ٹائم کی سختی سے پابندی کریں،قومی ائیر لائنز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء)مسافروں کے تاخیر سے check-in کرنے یا بعدازاں بورڈنگ گیٹ پر نہ پہنچنے کی شکایات کے پیشِ نظر پی آئی اے نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے بچنے کے لئے بورڈنگ ٹائم کی سختی سے پابندی کریں کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ایوی ایشن میں یہی معیار رائج ہے۔اب بین الاقوامی پروازوں کے لئے تمام کاوٴنٹرز کو پرواز کی روانگی کے وقت سے 60 منٹ قبل، جبکہ بورڈنگ ڈیسک کو 20 منٹ قبل بند کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مقامی پروازوں کے لئے تمام کاوٴنٹرز کو پرواز کی روانگی کے وقت سے 30 منٹ قبل، جبکہ بورڈنگ ڈیسک کو 15 منٹ قبل بند کردیا جائے گا۔ان ہدایات کو پی آئی اے کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس تک پہنچا دیا گیا ہے اور مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بروقت ائرپورٹ پہنچنے کا اہتمام کریں۔یاد رہے کہ ائرلائنز کو ہر پرواز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لئے کنٹرول ٹاور کی طرف سے مختصر وقت (ٹائم slot ) دیا جاتا ہے جس کی پابندی ضروری ہوتی ہے۔ اگر وہ وقت نکل جائے تو اگلا دستیاب slot ملنے تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس سے طویل تاخیرہو سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں