کراچی،بلدیہ میں پولیس کی زیر حراست نوجوان ہلاک
لواحقین کو انصاف نہ ملا تو ایوانوں میں آواز اٹھائینگے،خواجہ اظہار الحسن
جمعرات 24 دسمبر 2015 16:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی لاش موچکو کی ایک سڑک سے ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے،جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ لواحقین کو انصاف نہ ملا تو ایوانوں میں آواز اٹھائیں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے نوجوان عبدالقادر کو پولیس نے چوری کی شکایت پر چار روز پہلے سعیدآباد سے حراست میں لیا تھا،اس کی لاش موچکو کے علاقے سے ملی،واقعے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کے گھر والے سعیدآباد تھانے پہنچے اور اپنے پیارے کی موت پر احتجاج کیا۔
ایس پی بلدیہ رئیس عبدالغنی کے مطابق نوجوان کو اے ایس آئی نذیر نے حراست میں لیا تھا، اس کا کہنا ہے عبدالقادر کو سعید آباد تھانے کے ڈیوٹی افسر کے حوالے کیا گیاتھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن، یوسف شاہوانی اور دیگر سعیدآباد تھانے پہنچ گئے،خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ عبدالقادر پر کوئی الزام تھا تو اسے گرفتار کیا جانا چاہئے تھا،انصاف نہ ملا تو نوجوان کی زیرحراست موت کا معاملہ تمام ایوانوں میں اٹھائیں گے۔ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آٹا کے سرکاری نرخ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ
دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، محمد شاداب رضا نقشبندی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
ہمارا مقصد ریاست پاکستان کی سمت کے تعین کی طرف یاد دہانی ہے،اسلم فاروقی
سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ،حاجی شرافت اکاخیل
یو بی جی رہنما ئوں کا تجارتی اداروں پراسلامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے زور
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گریڈ چار کے 17 ملازمین کی مستقلی کے کیس میں چیئرمین کے پی ٹی کو نوٹس جاری
42 ملازمین کو عدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہ کرنے کے کیس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو شوکاز نوٹس ..
سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی قرار دینے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان