قائد اعظم ڈے اورکرسمس 2015ء کے موقع پرصوبے میں سیکورٹی کے غیرمعلولی اقدامات کئے گئے ہیں، ترجمان سندھ پولیس

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ قائد اعظم ڈے اورکرسمس 2015ء کے موقع پرصوبے میں سیکیورٹی کے غیرمعلولی اقدامات کئے گئے ہیں،آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے پولیس کوہدایت جاری کیں ہیں کہ کرسمس کی مناسبت سے تمام گرجاگھروں مشنری اسکولوں وکرسچن کمیونٹی کے دیگررہائشی مقامات رہائشی مقامات کی فہرستوں کے مطابق سیکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اوراس ضمن میں گرجاگھروں کرسمس تقریبات کے دیگرمتظمین سے ضلعی سطح پررابطوں کویقینی بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس تقریبات کے آغاز تااختتام تک تھانہ سپروائزری افسران علاقوں میں موجود رہیں گے اورمتعلقہ وائرلیس کنٹرول بیس سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے اپنی پوزیشن اورسیکیورٹی کی صورتحال نوٹ کرائیں گے،آئی جی سندھ نے مزید ہدایت میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پرحکومتی شخصیات کے علاوہ اخراج عقیدت کے لئے عوام بھی کثیرتعداد میں مزارقائد آتے ہیں لہذا مزارقائد کے اندرونی حصوں،مرکزی گیٹس اوراطراف میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے لیے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اورکلئیرنس کے عمل کوبھی یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی سطح پرتمام پولیس رینج میں مختلف تھانوں کے لحاظ سے پیٹرولنگ ،پکٹنگ،رینڈم اسنیپ چیکنگ،موٹر سائیکل اورپیدل گشت کوانتہائی مربوط اورموثر بنایاجائے جبکہ کڑی نگرانی اورریکی کے سلسلے میں سادہ لباس اہلکاروں کوخصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اورشیئرنگ کی بدولت جرائم کی بروقت روک تھام کویقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں