ورکشاپ میں موجود تمام مشینری و گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ ورکشاپ میں موجود تمام مشینری و گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ومشینری کا معائینہ کرتے ہوئے کیا جبکہ موقع پر موجود محکمہ میکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں موجود تمام گاڑیوں اور مشینری کی مرمت اور درستگی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا عمل خوش اسلوبی سے انجام دیا جاسکے کچرہ گاڑیوں اور مشینری اور دیگرگاڑیوں کی مرمت میں معیاری فیول اور پرزہ جات کا استعمال ممکن بنایاجائے جبکہ محکمہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں ہر اس مقام سے جہاں کچرہ جمع ہو، نالہ سے کچرہ و ملبہ نکالا جا رہا ہو فوری اس کو تلف کریں کسی بھی مقام پر کچرہ کی موجودگی کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ انسپیکٹر ،سب انسپیکٹر اورکچرہ اٹھانے کیلئے مقرر کردہ عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں