کراچی ، بنارس میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 4افراد جاں بحق

نعشیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل ، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بنارس میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے،نعشوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں