پیپلزپارٹی رینجرزکے اختیارات محدودکرکے عوامی تائیدکھو چکی ،مشروط اختیارات کراچی آپریشن کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے‘مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان
جمعرات 24 دسمبر 2015 21:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رینجرزکے اختیارات محدودکرکے عوامی تائیدکھو چکی ہے۔ مشروط اختیارات کراچی آپریشن کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ اگروفاق نے رینجرزکے اختیارات بحال نہ کئے ہوتے تو کراچی کا امن داؤپرلگ سکتا تھا۔ پورے ملک اور شہر کے عوام کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حق میں ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کرپٹ عناصر کو بچانے کے لئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس سے عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد میں بحالی امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن سندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جوانوں کی قربانیاں نظرانداز کر کے عوامی جذبات مجروح کئے ہیں ۔(جاری ہے)
رینجرزاورپولیس کی کاوشوں سے خداخداکرکے یہاں امن وآشتی کی فضابحال ہوئی ہے ۔ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ایک بار پھر اسی ڈگر پر چلے جس پر دوسال پہلے چل رہاتھا۔
ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ من مانیاں کرتی رہے اور وفاق کے خلاف محاذآرائی کرکے دھونس اور دھمکی کی زبان استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اور لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ پیپلزپارٹی کواپنے ہی صوبے میں امن سے کوئی دلچسپی نہیں۔وفاقی حکومت قیام امن اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے آخری حدتک جائے گی اور جو بھی قیام امن کی راہ میں آئے گا عوام خوداس کامحاسبہ کریں گے۔علی اکبرگجرنے مزیدکہا کہ صوبائی حکومت کراچی آپریشن میں روڑے نہ اٹکائے اور وفاق سے محاذ آرائی کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔سندھ کے عوام مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں امن اور ترقی نہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار