پیپلزپارٹی رینجرزکے اختیارات محدودکرکے عوامی تائیدکھو چکی ،مشروط اختیارات کراچی آپریشن کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے‘مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان
جمعرات 24 دسمبر 2015 21:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رینجرزکے اختیارات محدودکرکے عوامی تائیدکھو چکی ہے۔ مشروط اختیارات کراچی آپریشن کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ اگروفاق نے رینجرزکے اختیارات بحال نہ کئے ہوتے تو کراچی کا امن داؤپرلگ سکتا تھا۔ پورے ملک اور شہر کے عوام کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حق میں ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کرپٹ عناصر کو بچانے کے لئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس سے عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد میں بحالی امن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن سندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جوانوں کی قربانیاں نظرانداز کر کے عوامی جذبات مجروح کئے ہیں ۔(جاری ہے)
رینجرزاورپولیس کی کاوشوں سے خداخداکرکے یہاں امن وآشتی کی فضابحال ہوئی ہے ۔ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ایک بار پھر اسی ڈگر پر چلے جس پر دوسال پہلے چل رہاتھا۔
ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ من مانیاں کرتی رہے اور وفاق کے خلاف محاذآرائی کرکے دھونس اور دھمکی کی زبان استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اور لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ پیپلزپارٹی کواپنے ہی صوبے میں امن سے کوئی دلچسپی نہیں۔وفاقی حکومت قیام امن اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے آخری حدتک جائے گی اور جو بھی قیام امن کی راہ میں آئے گا عوام خوداس کامحاسبہ کریں گے۔علی اکبرگجرنے مزیدکہا کہ صوبائی حکومت کراچی آپریشن میں روڑے نہ اٹکائے اور وفاق سے محاذ آرائی کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔سندھ کے عوام مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں اور لگتا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں امن اور ترقی نہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع