صدرکی ہدایت پر قائد اعظم کے مرقد پر قومی پرچم رکھنے کی روایت کی بحالی کا فیصلہ، نقرئی تاروں سے تیار دو پرچم (کل) قبر پررکھے جائینگے

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر قائد اعظم محمد علی جناح کے مرقد پر (کل) جمعہ کوقائد اعظم کی پیدائش کے دن قومی پرچم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،نقرئی تاروں سے بنے ہوئے دو پرچم تیار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو صدر ممنون حسین نے قائد اعظم کے مزار پر قومی پرچم رکھنے کا حکم دے دیا۔ قائد اعظم کے پیدائش کے دن مزار پر رکھنے کے لئے نقرئی تاروں سے بنے دو پرچم تیار کر لئے گئے ۔ پرچموں کو مزار میں قائد اعظم کی قبر پر بھی رکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 1960 تک قائد اعظم کے مزار پر قومی پرچم چادر کی شکل میں بچھایا جاتا تھا اب صدرمملکت کی ہدایت پر (کل) جمعہ سے اس روایت پر دوبارہ عمل شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں