ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم کا 139 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء ) ملک بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم کا 139 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا ، بانی پاکستان محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،بابائے قوم کے یوم پیدائش پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھول کی چادر چڑھائی گئی۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور تینوں افواج کے افسران شریک ہوئے۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 80 چاک و چوبند کیڈٹس نے بانی پاکستان کی آخری آرام گاہ کے نظم و نسق کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میجر جنرل ندیم رضا تھے جنھوں نے تلاوت قرآن کے بعد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

میجر جنرل ندیم رضا نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔اس سے قبل پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے آفیسرز اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ، پاک فوج کے جوانوں نے ایئرفورس کے جوانوں سے گارڈز کی ڈیوٹی سنبھالی۔کاشن پر قدم سے قدم ملائے ، جوانوں نے شاندار پریڈ کی اور مزار کو سلامی دی۔ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھول کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور تینوں افواج کے افسران شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں